کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری کے بلڈرز بَلا بن چکے ہیں-ان کی غنڈہ گردی اور من مانی اب ختم ہونی چاہیے ورنہ جو بچا کھچا لیاری ہے، وہ بھی مٹی میں دفن ہو جائے گا۔
ہر ہفتے ایک نئی عمارت کی چھت گر رہی ہے، ہر بار کسی گھر سے جنازہ اٹھتا ہے۔ آخر یہ سلسلہ کب رکے گا؟ کتنی اور جانیں جائیں گی؟ لیاری کوئی تجربہ گاہ نہیں، یہ زندہ لوگوں کا علاقہ ہے!
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور ضلع ساؤتھ کے قائم مقام صدر سجاد علی سومرو اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گےاور اگر ضرورت پڑی، تو سڑکوں پر بھی نکلیں گے! لیاری کو بلڈرز کے ہاتھوں برباد نہیں ہونے دیا جائے گا۔


