45

قومی شاہراہ پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، DSP شہید، تین زخمی

مستونگ(ایچ آراین ڈبلیو)قومی شاہراہ پر چوتو کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری(پولیس) کے ایکٹنگ ڈی ایس پی عبدالرزاق سواتی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایکٹنگ ڈی ایس پی شہید جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں