خان پور(ایچ آراین ڈبلیو)مقامی شہری محمد تنویرقریشی نےفوڈ اتھارٹی کی کارروائی کوناحق قرار دیتے ہوئے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنویر قریشی کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بغیر کسی مناسب جانچ پڑتال کے اُن پر بھاری جرمانہ عائد کیا اوران کا قیمتی مال موقع پر ہی جلا دیا، حالانکہ ان کا مال ایک نمبر اور معیاری تھا۔ متاثرہ شہری نے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں اور ذمے دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی اور کے ساتھ اس طرح کی زیادتی نہ ہو۔
40


