طورخم (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 28 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔
امیگریشن حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر 28 روز بعد پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے، افغانستان جانے والوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت طورخم امیگریشن سیکشن میں موجود ہے تاہم صرف پاسپورٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو افغانستان آمدورفت کی اجازت ہے۔
حکام کے مطابق طورخم سرحد کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔


