45

این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ،اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈز کی خراب کارکردگی کی روایت برقرار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجحان ٹیسٹ ’’aptitude test‘‘ میں ماسوائے کراچی کے سندھ کے تقریباً تمام ہی تعلیمی بورڈز نے بدترین کارکردگی کی اپنی گزشتہ روایت برقرار رکھی ہے۔کراچی کے علاوہ سندھ کے کسی بھی تعلیمی بورڈ سے 46 فیصد سے زائد طلبہ این ای ڈی کا رجحان ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ٹیسٹ میں عممومی طور پر اے ون اور اے گریڈ سے انٹر کرنے والے طلبہ شریک ہوتے ہیں جن کی اکثریت ٹیسٹ میں فیل ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے کے اس ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 68.1 فیصد طلبہ پاس ہوئے، جس میں 9388 طلبہ شریک اور 6398 طلبہ پاس جبکہ 2990 طلبہ فیل ہوئے۔

این ای ڈی یونیورسٹی سے ملنے والے دلچسپ اعداد وشمار کے مطابق حیدر آباد بورڈ سے انٹر کرکے این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں شریک کل 764 میں سے 406 طلبہ فیل ہوگئے ہیں اور فیل ہونے والے طلبہ کا یہ تناسب 53.3 فیصد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں