38

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ میجر شہید ہو گیا۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر رب نواز طارق شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 34 سالہ میجر رب نواز کا تعلق ضلع مظفرآباد سے ہے، شہید میجر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں