77

سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں کے ڈی اے کی کارروائی درست قرار دیدی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میں گلستان جوہر میں رہائشی پلاٹ پر شادی ہال کے خلاف کے ڈی اے کی کارروائی پر کیس کی سماعت

کے ڈی اے نوٹس کے خلاف شادی ہال انتظامیہ کی درخواست کی سماعت

عدالت نے کے ڈی اے کی کارروائی درست قرار دیدی

آئینی بینچ نے شادی ہال انتظامیہ کی درخواست مسترد کردی

کے ڈی اے کی جانب سے کمرشل سرگرمیوں کے خلاف نوٹس موصول ہوا ہے، وکیل درخواست گزار

کے ڈی اے نے رہائشی پلاٹ کے نام پر کمرشل سرگرمیوں پر اعتراض کیا ہے، وکیل درخواست گزار

درخواست گزار نے 2018 میں ایس بی سی اے کو مذکورہ پلاٹ کو ریگولیرائز کرنے کی درخواست دی ہوئی ہے، وکیل درخواست گزار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 2017 میں غیر قانونی شادی ہال کو ریگولیرائز کرنے کی پالیسی جاری کی تھی، وکیل درخواست گزار

ایس بی سی اے نے فیس کے عوض زمین کی حیثیت کی تبدیلی کی پالیسی جاری کی تھی، وکیل درخواست گزار

درخواست گزار نے ایس بی سی اے کو فیس بھی ادا کی ہوئی ہے، وکیل درخواست گزار

کے ڈی اے نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں نوٹس جاری کی، وکیل کے ڈی اے

سپریم کورٹ کے احکامات تاحال نافذالعمل ہیں، عدالت

تمام سرکاری ادارے سپریم کورٹ کے احکامات عمل درآمد کے پابند ہیں، عدالت

کے ڈی اے کے اقدامات قانونی ذمہ داری کے مطابق ہیں، عدالت

اس معاملے میں عدالتی مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں، عدالت

درخواست گزار چاہے تو ادا کی گئی فیس کی واپسی کے لئے قانونی کارروائی کرسکتا ہے، عدالت

اپنا تبصرہ بھیجیں