ایس ایس پی سانگھڑ کا کھپرو، کھاہی، پیرمل تھانوں اور پی پی کنڈیاری کا دورہ

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)نئے تعیبات ہونے والے ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے ضلع سانگھڑ کے تین تھانوں کھپرو، کھاہی، پیرومل اور پی پی کنڈیاری کا دورہ کیا۔ تھانوں پر موجود اسٹاف سے ملاقات کی۔ تھانوں کا دفتری ریکارڈ چیک کیا، لاک اپ کا معائنہ کیا اور لاک اپ میں قید ملزمان سے تفتیش کی۔ اس کے علاوہ مال خانوں کو چیک کیا اور کیس پراپرٹیز کا معائنہ کیا۔ تھانوں کی بلڈنگز کا جائیزہ لیا اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے تھانوں کے ریکارڈز کو اپ ڈیٹ رکھیں اور بلڈنگز میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنائیں۔

اس کے علاوہ پیرومل شہر کا دورہ بھی کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں