کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاعری محبت، امن اور احساسات کے اظہار کا حسین ذریعہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ شاعری پر پیغام
شعر و ادب کسی بھی معاشرے کی تہذیبی شناخت کا مظہر ہوتے ہیں، سید مراد علی شاہ
سندھ کی دھرتی شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، سامی اور شیخ ایاز جیسے عظیم شعراء کی سرزمین ہے، وزیراعلیٰ
شاعری انسانی جذبات، فکر اور سماجی مسائل کی عکاس ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
ادب اور شاعری معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت شعر و ادب کی ترویج اور ادیبوں، شاعروں کی سرپرستی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
نوجوان نسل کو ادب اور شاعری سے جوڑنا ہماری ثقافتی ورثے کی بقا کے لیے ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
آج کے دن ہمیں عظیم شعراء کے کلام کو پڑھنے اور سمجھنے کا عہد کرنا چاہیے، سید مراد علی شاہ
عالمی یومِ شاعری تخلیقی اظہار کے فروغ کا دن ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ


