ایس ایس پی شکار پور کا آپریشن،اغواہونیوالے شخص کوبازیاب کرالیا

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ رستم کے کچہ آپریشن میں مغوی سعید احمد پھوڑ کو بازیاب کرالیا ہے۔ بازیاب ہونے والے مغوی کو 21 جون 2025 کو گاؤں یار محمد رند سے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا-

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے مغوی کی بازیابی کیلئے ڈی ایس پی خانپور کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دیں۔رحیم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر رستم کے کچہ سکپور میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر ٹارگيٹڈ آپریشن کرکے مغوی کو با حفاظت بازیاب کرالیا-ورثاء کی جانب سے مغوی کی بازیابی پر ایس ایس پی شکارپور کا شکریہ ادا کیا اور کامیابی کو سراہا-

اپنا تبصرہ بھیجیں