سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ای۔ٹائٹل ٹرانسفر کی جانب اہم پیش رفت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ای۔ٹائٹل ٹرانسفر کی جانب اہم پیش رفت ، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی صدارت میں زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر اہم اجلاس

زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے ملکیت کی تصدیق اور ٹرانسٹر کا عمل مزید آسان ہوگا، چیف سیکریٹری سندھ

ای۔ٹائٹل ٹرانسفر نظام میں نادرا، ایف بی آر اور بینکوں کو مربوط کیا گیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ

زمینوں کے ریکارڈ کی درستگی کے لیے CNIC نمبرز شامل کیے گئے ہیں، آصف حیدر شاہ

زمینوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ

پائلٹ پروجیکٹ دیہہ مٹیاری، پالیجانی اور دیہہ باگرجی میں شروع کیا گیا ہے، اجلاس میں بریفنگ

ویب بیسڈ ای۔ٹائٹل ٹرانسفر سسٹم سے عوام کو کاغذی کارروائی سے نجات ملے گی، چیف سیکریٹری سندھ

عوام کو صرف پیپلز سروس سینٹرز پر بایومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ

سندھ حکومت ای۔ٹائٹل ٹرانسفر سے عوام کو جدید سہولیات فراہم کرے گی، چیف سیکریٹری سندھ

زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی، چیف سیکریٹری سندھ

حکومت عوام کو غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے بچانا چاہتی ہے، چیف سیکریٹری سندھ

منصوبے کو جلد وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا، چیف سیکریٹری سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں