شرط لگاکر چوہے مار گولیاں کھانے والے 2 نوجوان جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ایچ آراین ڈبلیو)رجانہ میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شرط لگا کر چوہے مار گولیاں کھانے والے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے آپس میں شرط لگائی تھی کہ چوہے مار گولیاں جعلی ہیں، گولیاں کھاتے ہی دونوں نوجوانوں کی حالت غیر ہوگئی اور کچھ ہی دیر میں وہ دم توڑ گئے۔ دریں اثنا نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں