47

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

ڈی آئی خان(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پو لیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے یادگارچوک پر پیش آیا جہاں دونوں پولیس اہلکاروں کو قریبی دکان پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں اہلکار یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں