سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) رکن قومی اسمبلی و مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریہ کا نام ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب میں کھپرو آکر شہر عوام سے وعدہ کیا تھا وہ وعدہ آج پورہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نےتعلقہ کھپرو میں 2022 کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے تعمیر کردہ مکانات کی مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑی گی ہم نے سیلاب میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا جب یہاں صرف پانی ہی پانی تھا ایسے میں بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کھپرو تشرہف لائے تھے اور عوام کے حالات دیکھ کر گھر تعمیر کرنے کا کا وعدہ کیا تھا جوکہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 21 لاکھ گھر تعمیر کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ہم ٹک ٹاک نہیں بناتے بلکہ بنا رنگ ونسل عوامی مسائل حقیقی معنوں میں حل کرتے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کو مظبوط دیکھنا چاہتی تھی چیئرمین بلاول بھٹو محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق خواتین کو مظبوط کررہے ہیں اور تعمیر شدہ لاکھوں گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام ہیں تاکہ خواتین عزت و احترام کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں ایسے لیڈر ہوتے ہیں جوکہ عوام کے مسائل حل کریں مہنگائی کم کرنے کے حکومت وقت پر دباؤ بڑہائیں نہ اپنے اقتدار کی خاطر عوام کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دیں۔ شازیہ عطا مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس مقدس سرزمین کے لئے ہمیشہ قربانی دی ہے اور اب ہم سے دھشت گردوں کو برداشت نہیں کریں گے اور دھشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں نکال باہر پھیکیں گے کیونکہ بلاول بھٹو زرداری غریب عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عوام کے مسائل حل کرکے انہیں ایک پر وقار زندگی مہیا کریں گے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ، ایس ایس سانگھڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانگھڑ بلدیاتی منتخب نمائندے اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ آج 372 سیلاب متاثر خواتین کو ان مالکانہ حقوق کے ساتھ تیار شدہ مکانات ان کے حوالے کررہے ہیں اور باقی متاثرین کے گھروں کا کام تیزی سے جاری ہے جوکہ انہیں جلد ہی مالکانہ حقوق کے ساتھ مہیا کئے جائیں گے 2022 کے سیلاب میں ضلع بھر میں ٹوٹل 1 لاکھ 5 ہزار متاثرین کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر فراہم کئے جائیں گے جبکہ 18 ہزار 971 گھر مکمل اور 34 ہزار 965 گھروں پر کام جاری ہے۔ بعدازاں ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطا مری عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور حفاظتی ٹیکے بروقت لگا کر مستقبل کے معماروں کو موذی امراض سے محفوظ بنائیں۔


