45

جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں، نااہل قرار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کی درخواستیں منظور کرلیں۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستوں کو منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں