گوجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے گجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری
مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق کے نام سے ہوئی
ملزمان سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا
ملزم اعجاز فیصل اشتہاری ہے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ ہے۔
ملزم نے محمد یعقوب نامی متاثرہ شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 34 لاکھ روپے بٹورے
ملزم نے شہری کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔
دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا
کشتی حادثہ میں متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی
ملزم طارق محمود کا نام سال 2014 سے مطلوب انسانی سمگلرز میں شامل تھا
ملزم شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا
ملزم نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیائے
عدالتی مفرور تنویر طارق سال 2022 سے مطلوب تھا
ملزم نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دیکر 3 لاکھ روپے سے زائد بٹورے
جبکہ ملزم شہباز نے شہری کو ترکی بھجوانے کی غرض سے 6 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے
گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے
ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے
ا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر
انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے. ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر
ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر
ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر
انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون


