14گھنٹے بارش سے شہری زندگی مفلوج،بجلی و نکاسی کے مسائل برقرار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)بارش کے بعد شہری زندگی مفلوج، 14 گھنٹے بعد بھی بجلی اور نکاسی کے مسائل برقرارہیں-شاہراہ فاطمہ جناح پر گرنے والا درخت بھی بارہ گھنٹوں کے بعد بھی نہ ہٹایا جا سکا جبکہ پھیلی کی لائٹ چودہ گھنٹے بعد بھی بحال نہ کی جا سکی-

شہر حیدرآباد شدید بارش کے بعد انتظامی ناکامیوں کی زد میں آ گیا۔ بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود پھلیلی ہیرآباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہو سکی، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شاہراہ فاطمہ جناح پر گرنے والا درخت بھی بارہ گھنٹوں کے بعد بھی نہ ہٹایا جا سکا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں