حیدرآباد میں خطرناک عمارتیں خالی کرانے کے لئے مراسلہ جاری

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)حیدرآباد کی جانب سےضلعی انتظامیہ حیدرآباد کوایک اہم مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں موجود خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کےلئے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ حیدرآباد شہر میں کئی بوسیدہ اور خستہ حال عمارتیں موجود ہیں، جو نہ صرف مکینوں بلکہ گرد و نواح کے رہائشیوں کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی ہیں۔ خط میں ان عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، تاکہ انتظامیہ بروقت اور مؤثر کارروائی عمل میں لا سکے۔

ایس بی سی اے نے زور دیا ہے کہ متاثرہ عمارتوں کو جلد از جلد خالی کرایا جائے تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے، خاص طور پر مون سون کے حالیہ موسم میں جب خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کرے۔عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں میں رہائش سے گریز کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں