لاڑکانہ کے کچے میں مبینہ پولیس کارروائی میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے شہر لاڑکانہ کے کچے میں مبینہ پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق، اور 7 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے نوڈیرو کے علاقے مٹھو ڈیرو میں مبینہ پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ سے غلام علی کھکھرانی اور اس کی اہلیہ سسئی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کی فائرنگ سے 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دیہاتیوں کے مطابق پولیس نے کارروائی ڈرون کے ذریعے کی، تاہم ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس نے نوڈیرو میں کوئی کارروائی نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دیہاتی دشمنی اور دو طرفہ فائرنگ کا نتیجہ ہے، دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی چند روز قبل گڑھی خدا بخش بھٹو میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں