موٹروے چکری انٹرچینج کے قریب مسافربس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جانبحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو چکری انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بس میں سوار کل 30 افراد زخمی ہیں، 18ہ زخمیوں کو چکوال، 4 کو راولپنڈی اور 8 زخمیوں کو اسلام آباد پمز منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں