49

حکومت سندھ میں پاک پی ڈبلیو پی کےمنصوبوں کوسندھ حکومت کے حوالے کرنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت اور حکومت سندھ میں پاک پی ڈبلیو پی کے منصوبوں کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا-گذشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت نے پاک پی ڈبلیو پی کو ختم کرکے منصوبے صوبوں کو منتقل کئے-چاروں صوبوں کے 103 منصوبے تھے جن میں پنجاب کے 29 ، خیبرپختونخواہ کے 12 اور بلوچستان کے 35 منصوبے ان ہی صوبوں کو دے دیئے گئے-

سندھ کے 27 منصوبے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کے بجائے وفاقی وزارت ہاؤسنگ کو دے دیئے گئے-بجٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ کر یہ منصوبے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا-نائب وزیر اعظم نے یہ منصوبے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر بجٹ کی کتابوں میں یہ منصوبے وفاقی وزارت ہاؤسنگ کو دے دیئے گئے-

پنجاب کے29منصوبوں پر12ارب 38 کروڑ روپے،خیبرپختونخوا کے12 منصوبوں پر2ارب 6 کروڑروپےمنتقل کئےگئےہیں-بلوچستان کے 35 منصوبوں پر 4 ارب 76 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں سندھ کے 29 منصوبوں کے 15 ارب روپے حکومت سندھ کے دینے کے بجائے وفاقی وزارت ہاؤسنگ کو دے دیئے گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں