57

کراچی میں لینڈ مارک کی حیثیت رکھنے والے فیریئر ہال سے جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ چوری ہونے کا انکشاف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی محکمہ پارک کی مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ڈی جی پارک آفس فیریئرہال فاطمہ جناح روڈ پر واقع ہے، محرم کی تعطیلات کے دوران آفس بند تھا،

محرم کی تعطیلات کے بعد آفس کھول کر دیکھا ڈی جی آفس کی پچھلی سائڈ والی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی، آفس سے 5عدد جنگ عظیم کے یادگاراور نایاب شیلڈ غائب تھے،مدعی کے مطابق کیبل،کاپر،ڈی وی ڈی پلیئر، ایک عدد اسپیکراور دیگر اشیاء بھی غائب تھی،

مدعی نے دعویٰ کیا کہ کوئی نامعلوم شخص تمام اشیاء چوری کرکے لے گیا ہے، اپنے طور پر تلاش کرتے رہے مگر کوئی معلومات نہ ملی، کراچی: چور ڈی جی آفس کے پچھلی والی کھڑکی توڑ کر سامان چوری کرکے لے گیا ہے،

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں