47

ریبیز زدہ گائے کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی جریدے نے واقعے کو کیس اسٹڈی کے طورپر شائع کردیا ، ریبیز زدہ گائے نے گزشتہ سال لانڈھی میں کسان کو کاٹاتھا،عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کسان کو خوش قسمتی سے گائے سے ریبیز منتقل ہونے کے خطرے کا علم تھا،

کسان نے فوری طورپر انڈس اسپتال کے ریبیز پریوینشن سینٹر سے رجوع کیا، کسان کو بروقت ویکسین اور زخم کی صفائی کے بعد ریبیز سے بچا لیا گیا،

گائے کو آوارہ کتے نے کاٹا تھا،گائے میں ریبیز کی علامات تین ہفتے بعد ظاہر ہوئیں،ریبیز زدہ گائے کی موت کے بعد دماغی ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،

اسپتال حکام نے بتایا کہ گائے عام طور پربراہِ راست ریبیزکے پھیلاو کا سبب نہیں بنتی، ریبیز زدہ گائے کے کاٹے کا کیس اگست 2024 میں رپورٹ ہواتھا، متاثرہ کسان کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی تھی وہ مکمل صحتیاب ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں