کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے سعودی عرب سے آئے ہوئے نوجوان کو قتل اور معصوم بچے کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔ملزمان نے گزشتہ شب سیکٹر 1 ڈی میں واردات کے دوران فائرنگ کرکے سعودی عرب سے والد کے انتقال پر آنے والے 22 سالہ جبران ولد جمعہ خان کو قتل کیا تھا۔ واردات اور قتل کا مقدمہ الزام نمبر 253/2025 بجرم دفعہ 392/397/302/34 ت پ تھانہ اورنگی میں درج ہے۔
ملزمان نے قتل سے چند منٹ قبل ہی قریب میں راہگیر شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز چھینا تھا۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 255/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے۔ملزمان نے امروز بھی رات گئے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کی تھی، جس کی زد میں آکر 02 سالہ معصوم بچہ معاویہ ولد محمد راحیل زخمی ہوا تھا۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 254/2025 بجرم دفعہ 392/394/34 ت پ تھانہ اورنگی میں درج ہے۔
ایس ایچ او اورنگی نے ہمراہ ٹیم خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے بالا وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم پرویز علی ولد ساجن علی کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزم سےاسلحہ بمعہ ایمونیشن اورچھینےگئے02 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، (01 موبائل قتل سے قبل چھینا گیا تھا)-جبکہ برآمدہ دوسرا موبائل فون بھی اورنگی ٹاؤن میں اسلحہ کے زور پر چھینتے ہوئے ملزمان کو CCTV فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 256/2025 بجرم دفعہ 392/394/34 ت پ تھانہ اورنگی میں درج ہے۔گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن بھی اورنگی ٹاؤن سمیت اطراف کے علاقوں میں 30 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔


