45

جعلی ایس پی گرفتارتھانہ سرائے مہاجر پولیس کی شاندار کارروائی

بھکر(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سرائےمہاجرپولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس پی کو گرفتار کر لیا، جو پولیس افسر بن کر عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل منصور علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او اکرام اللہ خان اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی پولیس افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے ایس پی کی وردی، رینک اسٹارز اور افسرانہ چھڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایس پی بھکر شوکت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم مختلف علاقوں میں خود کو اعلیٰ رینک کا پولیس افسر ظاہر کر کے معصوم شہریوں کو لوٹتا رہا۔ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس پی شوکت علی نے مزید کہا کہ ایسے عناصر قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر تھانہ سرائے مہاجر کی ٹیم نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو ایک بڑے فراڈیے سے نجات دلائی ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں