سوات(ایچ آراین ڈبلیو)مہمند ڈیم 2027 تک بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا، جس سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اس وقت زراعت کے لیے پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس کے لیے حکومت نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
واپڈا کے چیئرمین نوید اصغر چوہدری نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات کے پار تعمیر کیے جانے والے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا
دورے کے دوران چیئرمین نے سپل وے، پاور ہاؤس، مین ڈیم، ڈائیورژن سسٹم اور پاور انٹیک سمیت مختلف ورک فرنٹ پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا


