ضلع کرم(ایچ آراین ڈبلیو)گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے-حادثہ ضلع کرم کے علاقے گندال میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کھائی میں گرگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ زخمی افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


