41

والدکے جنازے میں شرکت کیلئے جانے والے دوسگے بھائی دہشتگردوں کا نشانہ بن گئے

‏کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)والد کے جنازے میں شرکت کیلئے دنیا پور جانے والے دو سگے بھائی بی ایل اے کے دہشتگردوں کا نشانہ بن گئے-لورالائی سرڈاکی ڈیرہ غازی خان روڈ پر دہشتگردی کے المناک واقعے میں شہید ہونے والے دو سگے بھائی عثمان طور اور جابر طور کا تعلق تحصیل دنیا پور سے تھا۔ دونوں بھائی اپنے والد نذیر طور کے انتقال کی خبر سن کر تجہیز و تکفین میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے دنیا پور جارہے تھے کہ دہشتگردوں کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں