پاکستان کا دورہ کرنے والی جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) معروف جاپانی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فوڈ ولاگر کائے اساکرا المروف ’رائے لِل بلیک‘ نے اسلام قبول کرلیا۔

کائے اساکرا شوبز میں ’رائے لِل بلیک‘ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ متعدد فحش ایپلی کیشنز پر بھی ماڈلنگ کرتی رہی ہیں، جنوری 2025 میں وہ پاکستان کے مختصر دورے پر بھی آئی تھیں۔

پاکستانی دورے کے دوران انہوں نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا تھا جب کہ انہیں مکمل حجاب میں دیکھا گیا تھا۔

اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے آباؤ و اجداد کے مذہب بدھ مت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔

‘یاہو نیوز‘ کے مطابق رائے لل بلیک نے 2024 کے اختتام پر مسلم ممالک ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے بعد اسلام کو سمجھنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے جاپان میں ہی اسلام کا مطالعہ کیا۔

اداکارہ نے مقدس کتاب قرآن پاک کو پڑھنے اور سمجھنے کے علاوہ متعدد دیگر مذہبی کتابیں اور علما کے خطاب بھی سنے جب کہ انہوں نے ٹوکیو میں موجود اسلامی سینٹر کا دورہ بھی کیا اور بعد ازاں انہوں نے مذہب اسلام پر عمل کرنا شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں