واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ردعمل دینے سے انکار کردیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاوس سے بھی پوچھ لیں، صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے، ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے اور یہ ہمارے عمل سے واضح ہے۔


