وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ او راؤ یاسر نواز نے حضرت بابا حاجی شیر دیوانؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں ایس ایچ او راؤ یاسر نواز نے کہا کہ زائرین جیب تراشوں سے ہوشیار رہیں اور دورانِ عرس کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع قریبی پولیس اہلکار یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
ایس ایچ او تھانہ ساہوکا راو یاسر نواز نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی محمد افضل کی ہدایت پر پولیس عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رہی ہے تاکہ زائرین بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور حاضری انجام دے سکیں۔ عوام کے تعاون سے ہی امن و امان قائم رکھا جا سکتا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ساہوکا راؤ یاسر نواز کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ہر مقام پر تعینات ہوں گے، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہیں۔ زائرین سے اپیل ہے کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو نظر انداز نہ کریں اور فوراً مطلع کریں۔پولیس کی جانب سے عرس کے ایام میں سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


