سی سی ڈی وہاڑی کےنوجوان اہلکارکی شاندارکارکردگی،آراوملتان کی جانب سے خصوصی انعام

وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)سی سی ڈی کے نوجوان اہلکار ارسلان بھٹی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی سے ڈیوٹی کے فرائض نہایت احسن انداز میں انجام دیے۔ ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریجنل آفیسر (سی سی ڈی آر او) ملتان نے انہیں خصوصی انعام سے نوازا۔

آر او ملتان نے ارسلان بھٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت اور فرض شناس اہلکار ادارے کا فخر ہیں، جو نہ صرف دوسروں کے لیے مثال قائم کرتے ہیں بلکہ ادارے کی نیک نامی کا سبب بھی بنتے ہیں واضح رہے کہ ارسلان بھٹی نے دورانِ ڈیوٹی غیر معمولی کارگردگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں