شہید سورھیہ بادشاہ کے یوم شہادت پر سردار رحیم کا پیغام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے امام انقلاب حضرت پیر سائیں صبغت اللہ شاہ ثانی المعروف شہید سورھیہ بادشاہ کی یوم شہادت کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 32 برس کی عمر میں شہید سورھیہ بادشاہ کو اپنے لوگوں اور دھرتی کی آزادی کی جدو جہد کی پاداشت میں تختہ دار پر چڑھا کر شہید کیا گیا – سورھیہ بادشاہ نے انگریزوں کے ظلم اور بربریت کے سامنے سر نہیں جھُکایا اور بڑی خوشدلی سے شہادت کو قبول کیا – ہم شہیدوں کے وارث ہیں – سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ اور ہزاروں حروں کی قربانیوں کے باعث پاکستان کو آزادی نصیب ہوئی ، شہید سورھیہ بادشاہ کی سربراہی میں شروع ہونے والے جہاد نے انگریز سامراج کو خطے سے بھاگنے پر مجبور کیا ، ہزاروں حروں نے اپنی جان کے نذرانے دیے اور قید و بند میں اپنی زندگی بسر کی ، انہوں نے کہا کہ آج بھی حر جماعت کے مجاہد سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں جس کی وجہ سے ملک کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہے ، سردار عبدالرحیم نے یہ عہد کیا ہم شہید سورھیہ بادشاہ کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں