کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں واقع صباء سینما کے قریب نالے پر باقاعدہ قبضہ جاری ہے۔ لینڈ گریبرز (زمینوں پر قبضہ مافیا) سرعام اور بے خوف انداز میں تعمیرات کر رہے ہیں، اور کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ ڈی سی، ڈی آئی جی، کے ایم سی، ڈی ایم سی، انڈسٹریل ایریا پولیس کہاں ہیں؟کیا یہ سب ادارے صرف فائلوں میں موجود ہیں یا یہ سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے؟
نالے پر باقاعدہ پلاٹ بنا کر دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں-مزدور دن رات کام کر رہے ہیں-مقامی آبادی خوفزدہ ہے لیکن شکایت سننے والا کوئی نہیں-فی الفور قبضہ ختم کر کے نالے کی اصل حالت بحال کی جائے-متعلقہ پولیس افسران اور بلدیاتی افسران کے خلاف غفلت کی کارروائی کی جائے-اس سارے عمل کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے-


