کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، غیر قانونی تارکین وطن گرفتار، مورخہ 20مارچ2025: پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے گزشتہ یکم فروری سے18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کے بارڈر سے 132غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ اوراس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
55


