جاوید عالم اوڈھو کا یومِ علی کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یومِ علی کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ساؤتھ، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

پولیس افسران نے ایڈیشنل آئی جی کو جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی، حساس مقامات پر پولیس تعیناتی، اسنائپرز کی پوزیشننگ اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

ایڈیشنل آئی جی نے مرکزی جلوس کے روٹ اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا اور جلوس کے راستوں کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس چیف نے جلوس کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

پولیس چیف نے نشتر پارک میں مانیٹرنگ روم اور جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا اور کنٹرول روم میں نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں