مظفر گڑھ میں 30 ڈاکوؤں کی یلغار، 180 بھینسیں لے گئے

مظفرگڑھ(ایچ آراین ڈبلیو)کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئے-پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکو تھانہ کندائی کی حدود سے مقامی زمیندار کے مویشیوں کے باڑے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھا اور کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی پور چوہدری فیاض الحق بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سرکل علی پور اور ضلع راجن پور پولیس کی بھاری نفری دریا کے پار ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ایسی وارداتیں ناقابل قبول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں