لیویزفورس آپریشن،سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کوبحفاظت نکال لیا

قلات(ایچ آراین ڈبلیو)لیویز فورس کا بروقت ریسکیو آپریشن، سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا-قلات دشت مغلزئی لکوڑی ایریا میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے متعدد افراد کو لیویز فورس قلات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ریسکیو آپریشن کی قیادت ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز تھانہ قلات، رسالدار عبدالکریم مینگل اور لیویز جوانوں نے کی ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس بروقت کارروائی سے قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں، جس پر عوامی حلقوں نے لیویز فورس، عبدالکریم مینگل اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں