37

قومی ادارہ مرض قلب میں بےقاعدگیوں کے خلاف محکمہ صحت سندھ حرکت میں آ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ادارہ امراض قلب کراچی میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لے لیا-سیکریٹری صحت نے صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر ادارہ امراض قلب کراچی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی انکوائری کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی-دو رکنی کمیٹی ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکرٹری صحت پر مشتمل ہے-

کمیٹی 15 دن کے اندر ادارہ امراض قلب کراچی میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی- ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے ادارے کے سربراہ کی نااہلی اور کرپشن کی نشاندہی کی ہے-رپورٹ کے مطابق اسپتک کے سربراہ کی زیر سرپرستی ادارے میں مالی سال 2023-24 میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے-یہ کرپشن ادویات اور طبی آلات کی خریداری ، ٹھیکیداروں کو مشکوک ادائیگیوں اور من پسند افراد کو نوازنے کی صورت میں سامنے آئی ہے- ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی ادارے میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن پر وزیر اعلیٰ سندھ کی توجہ دلائی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں