تحریک حماس نے اسلامی ممالک سے مایوس ہو کر دنیا سے بڑا مطالبہ کر دیا

غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) تحریک حماس نے اسلامی ممالک سے مایوس ہو کر دنیا سے بڑا مطالبہ کر دیا

نیتن یاہو اور اس کی نازی حکومت نے غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف جارحیت اور نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع کر دی

🔴 ہم مجرم نیتن یاہو اور قابض صہیونی ریاست کو اس غدارانہ جارحیت کے تمام نتائج کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ غزہ کے نہتے شہری اور محصور فلسطینی عوام ایک وحشیانہ جنگ اور منظم بھوک مری کی پالیسی کا سامنا کر رہے ہیں۔

🔴 نیتن یاہو اور اس کی انتہا پسند حکومت نے جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کا فیصلہ کر کے اپنے قیدیوں کو بھی نامعلوم انجام کی طرف دھکیل دیا ہے۔

🔴 ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نیتن یاہو اور قابض صہیونی ریاست کو معاہدہ توڑنے اور اس پر بغاوت کرنے کا مکمل ذمہ دار ٹھہرائیں۔

🔴 ہم عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور بہادرانہ مزاحمت کی حمایت میں اپنی تاریخی ذمہ داری پوری کریں اور غزہ پر مسلط ظالمانہ محاصرہ ختم کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

🔴 ہم اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ایک ایسا فیصلہ جاری کیا جائے جو قابض اسرائیلی ریاست کو جارحیت روکنے اور قرارداد 2735 پر عملدرآمد کرتے ہوئے غزہ سے مکمل انخلا کا پابند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں