39

لیاری کی تمام مخدوش عمارتوں کیخلاف آپریشن کا آغازکردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنرلیاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب کا کہنا ہے کہ آج سے لیاری کی تمام مخدوش عمارتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔کراچی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے کہا کہ ضلع جنوبی میں 50 سے زائد مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خالی کروائی گئی عماعتوں کے رہائشی اپنے رشتے داروں کے پاس ہیں۔شہریار حبیب نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کے لیے حکمتِ عملی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل گرنے والی عمارت میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، آپریشن 60 گھنٹے تک جاری رہا، گرنے والی عمارت کے گرد 3 عمارتیں مخدوش حالت میں ہیں، تینوں مخدوش عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے، انہیں سیل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں