46

آپریشن سندورکی ناکامی کی ذمہ داری ایکدوسرے پر ڈالنے کی کوشش

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)فوج اور حکومت آمنے سامنے آ گئیں ، آپریشن سندور کی ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگیں۔بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا FICCI ٹیکنیکل فورم پر خطاب کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے مطابق حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی۔ اس مالی بحران کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا

جنرل راہول سنگھ نے واضح کہا کہ فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے ہیں۔ موجودہ بحران میں جو سیاسی غلطیاں کی گئیں، ان کا شفاف احتساب ہونا ضروری ہے۔

راہول سنگھ کے خطاب نے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان عدم اعتماد کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی فوج اور سیاسی قیادت میں اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔

بھارت کے فوجی حلقے کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ناکامی کا بوجھ صرف فوج پر نہ ڈالا جائے، جبکہ حکومت فوج کی تیاریوں پر سوال اٹھا رہی ہے ، بھارتی حکومت مسلسل یہ جھوٹا دعویٰ کرتی رہی کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں