بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا-بارکھان، کوہلو، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان-بولان، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی توقع ہے-کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور ژوب میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اور تربت میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 اور چمن میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-جبکہ گوادراور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا-

اپنا تبصرہ بھیجیں