کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری۔پاکستان رینجرز (سندھ)اوراینٹی نارکوٹکس فورس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے محمد ی کالونی (مچھر کالونی) میں بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی ۔ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملز م کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سال 2018سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات سپلائی کا بڑا ڈیلر ہیں۔ملزم اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کے پی کے اور کوئٹہ سے مال بر دار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا ہے ۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزم کو منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


