وہاڑی (ایچ آراین ڈبلیو)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) وہاڑی نے شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص اُن سے جگا ٹیکس یا بھتہ طلب کرے تو فوراً متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
سی سی ڈی کے ضلعی آفیسر شاہد فاروق اور SHO سی سی ڈی تھانہ وہاڑی شاہد اسحاق گجر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی کسی بھی غیرقانونی حرکت کی اطلاع SHO تھانہ CCD وہاڑی، ضلعی آفیسر سی سی ڈی یا 15 پر دی جا سکتی ہے۔ اطلاع دینے والے شخص کا نام مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھا جائے گا تاکہ کسی قسم کی ہراسانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
سی سی ڈی کا مشن پنجاب کو جرائم سے پاک اور پرامن بنانا ہے، جس میں عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع درج ذیل نمبرز پر دے سکتے ہیں:
شاہد فاروق (DO CCD وہاڑی):
0300-7590788
شاہد اسحاق گجر (SHO CCD وہاڑی):
0300-7891294
مزید معلومات یا مدد کے لیے 15 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی جرم یا مجرمانہ سرگرمی کو چھپانے کے بجائے فوری رپورٹ کریں تاکہ ایک محفوظ اور پرامن معاشرہ قائم کیا جا سکے۔


