وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی محترمہ عمرانہ توقیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل، ڈی ایس پی صدر سرکل محمد رضوان، ایس ایچ او تھانہ سٹی حماد بودلہ، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کی خدمات کو عوامی سطح پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ان افسران اور ان کی پوری ٹیم کی شب و روز کی محنت، جانفشانی، مثالی حکمت عملی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو سراہا ہے۔ یکم محرم سے لے کر دسویں محرم الحرام تک تمام جلوسوں اور مجالس کے دوران نہ صرف سیکیورٹی کو مؤثر بنایا گیا بلکہ شہریوں میں اعتماد، تحفظ اور اطمینان کا احساس بھی اجاگر ہوا۔
پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جو کہ ان افسران کی پیشہ ورانہ مہارت، قیادت اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوامی حلقوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے سے تمام قومی و مذہبی مواقع پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔


