کراچی؛ ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ایڈیشنل کمشنر کراچی ون غلام مہدی شاہ، سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجنئرنگ بیورو یوسف اقبال تمام ڈپٹی کمشنرز سیکریٹری ٓریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،بلدیہ عظمی کراچی ٹاون ایڈمنسٹریشن کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اور دیگر کی شرکت کی۔عید کی خریداری کے متوقع رش اور انٹر سٹی بسوں کے مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کی روک تھام اور مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن نے اجلاس کو بتایا کہ انٹر سٹی بسں مالکان کو تنبیہ کر دی گئ ہے کہ وہ مسافروں سے زائد کرایہ نہ لیں جو ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ لیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جاے گی۔ ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نگرانی میں سپر ہائی وے پر موجود کراچی بس ٹرمنل اور شہر میں قائم دیگر بس ٹرمنلز اور انٹر سٹی بس اسٹاپس پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے جہاں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا عملہ متعین کیا جائے گا۔ عوام کی آگاہی کے لئے بینر نصب کئے جائیں گے او ر اخبارات کے ذریعے تشہیر کی جاے گی کمشنر نے سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے جانے والوں کو ہر ممکنہ سفری آسانی ملے یقینی بنایا جاے کہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرایہ نہ طلب کرین جو زیادہ کرایہ لے اس سے کرایہ واپس دلایا جاے اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے تنبیہی بینرز نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں گے اور مسافروں کی آگاہی کے لیے بینر ز آویزاں کیے جائیں گے۔ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے گا ہیلپ لائن پر ملنے والی شکایت یا اطلاع پر بھی کارروائی کی جاے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں