مپریور خاص(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجرکالونی میں سوئی گیس لیکج کادھماکہ،8 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک زخمیوں کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد لایا گیا-
مپریور خاص مہاجر کالونی میں گھر کے اندر سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد کے برن وارڈ منتقل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ کردیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ اور دیگر انتظامی افسران بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ متاثرہ اہل خانہ کو ہر ممکن طبی سہولیات اور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز،رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی بشیر قریشی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر علیم خانزادہ ایم پی اے ناصر حسین قرشی بھائی ٹاؤن انچارج ہیرآباد وسیم آرائیں واراکین کمیٹی بھی سول اسپتال پہنچے۔انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج و معالجے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔


