وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)وہاڑی کے نامور صحافی مرزا عمر نے اخباری رپورٹر سے خصوصی گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ تاریخی روایات کے مطابق 9 محرم الحرام کو یزیدی لشکر نے امام حسینؑ اور ان کے وفادار رفقاء کا محاصرہ مزید سخت کر دیا تھا۔ اہلِ بیتؑ پر پانی بند کر دیا گیا، اور شدید گرمی کے باوجود خیموں میں موجود بچے، عورتیں اور مرد پیاس کی شدت جھیلتے رہے۔اسی دن امام حسینؑ نے اپنے وفادار ساتھیوں کو جمع کر کے ان سے آخری نصیحتیں کیں، اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے، صبر و استقامت، اور دین اسلام کے تحفظ کے لیے قربانی دینے کے عزم کو تازہ کیا۔
شہر وہاڑی کے مقامی صحافی عمر مرزا کا مزید کہنا تھا 9 محرم ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ایمان، سچائی اور انصاف کی خاطر قربانی دینا ہی حقیقی وفاداری ہے۔ یہ دن باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اور حق پر ثابت قدم رہنے کی سب سے روشن مثال ہے۔


