کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری میں اس وقت بھی 106 “ناقابل رہائش” عمارتیں موجود ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا حرام خور عملہ اب بھی سیکڑوں غیر قانونی عمارتیں بنوا رہا ہے- 2020 سے 2025 تک لیاری میں 4 مخدوش عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں-
ان المناک واقعات میں 57 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں- کراچی میں کرپشن کے مضبوط ترین سسٹم کی موجودگی میں مستقبل میں ایسے کسی واقعہ کے تدارک کے لیے کچھ نہیں ہو سکتا، کرپشن کا ڈریکولا سسٹم اہل کراچی کا مقدر بن چکا ہے-


